ریسکیو 1122 کی کارروائی، لاہور کے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا

Published On 10 July,2025 07:12 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے بڑے تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔

شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر فوری کارروائی سے قابو پا لیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

کاروباری برادری کی جانب سے اداروں کی فوری کارروائی سے کروڑوں روپے کے نقصان سے بچانے پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

آگ لگنے کے واقعے کے چند ہی لمحوں میں ریسکیو 1122 کے عملہ حرکت میں آ گیا، ریسکیو 1122 کے عملے نے شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے 20 منٹ میں کارروائی کرکے قابو پالیا۔

حفیظ سینٹر کے تاجروں نے کہا کہ فوری اور بروقت کارروائی نہ ہوتی تو تمام کاروباری برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا۔