آزاد کشمیر میں نامعلوم افراد نےفائرنگ کرکے تیندوا مار دیا، مقدمہ درج

Published On 12 July,2025 09:10 pm

مظفر آباد:(دنیا نیوز) آزاد کشمیر کی تحصیل پٹہکہ نصیرآباد کے علاقے بسنت کوٹ میں ایک تیندوا مردہ حالت میں ملا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف آزاد کشمیر کے مطابق پٹہکہ کے علاقے بسنت کوٹ میں تیندوا مارا گیا ہے، نر تیندوے کو بندوق کی گولی سے مارا گیا ہے۔

نامعلوم افراد کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوا پوسٹ مارٹم کےلیے وائلڈ لائف بریڈنگ سینٹر پٹہکہ منتقل کردیا گیا، وائلڈ لائف رضا کار اور سرکاری اہلکار علاقے میں معلومات حاصل کررہے ہیں۔