اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کا خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن مل کر لڑنے کا امکان ہے۔
باوثوق ذرائع کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ پی پی رہنماؤں کے جے یوآئی کے ساتھ رابطوں میں پیشرفت ہوئی ہے، دونوں جماعتوں کے وفود مختلف امور کو حتمی شکل دیں گے۔
قبل ازیں سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں پی ٹی آئی سے تعلقات میں میانہ روی اور اختلاف کو اختلاف تک رکھنا چاہتے ہیں۔