جے یو آئی حکومت اوراپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی: حافظ حمد اللہ

Published On 14 July,2025 10:58 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما جےیو آئی (ف) حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اوراپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔

دنیا نیوزکےپروگرام’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورپہلےاستعفیٰ دیں پھرمیدان میں آجائیں، مولانا کے بھائی پھرعلی امین گنڈا پورکا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا فیصلہ ہوچکا ہے،حکومت اوراپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے، ہم اپنےجلسےخود کررہےہیں،تمام سیاسی جماعتوں کےلیےہمارے دروازے کھلےہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں رہنما جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سےاتحاد ہمارا نہیں پی ٹی آئی کا مسئلہ ہے، علی امین گنڈا پورکی جانب سےہمیشہ ماحول خراب کیا گیا۔