سینیٹ الیکشن: اپوزیشن جماعتوں کی سپورٹ کیلئے جے یو آئی نے بڑی شرط رکھ دی

Published On 15 July,2025 06:03 pm

پشاور:(دنیا نیوز) خیبرپختونخوا میں منعقد ہونے والا سینٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے امیدواروں کو سپورٹ کرنے کے لئے جے یو آئی نے بڑی شرط رکھ دی۔

ذرائع کے مطابق جے یو آئی کی جانب سے شرط رکھنے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا جاری جوڑ توڑ وقتی طور پر رک گیا، جے یو آئی کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ چلنے کے لیے تیار ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ جے یو آئی کی ایک شرط ہے کہ ن لیگ، جے یو آئی کی مخصوص نشست کے خلاف دائر درخواست واپس لے، اگر یہ شرط مانی جائے تو باقی اپوزیشن جماعتوں کے درمیان تمام معاملات طے ہوچکے ہیں ، ن لیگ درخواست واپس لے تو سینیٹ الیکشن کے لیے تمام اپوزیشن جماعتوں کا جوڑ توڑ آخری مراحل میں ہے ۔

دوسری جانب ذرائع کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں اور جے یو آئی کے درمیان سینیٹ الیکشن کے حوالے سے جاری مذاکرات وقتی طور پر رکنے کی تصدیق کی گئی ہے، جے یو آئی کا کہنا ہے کہ جوڑ توڑ جمہوریت کا حسن ہے، مذاکرات سے کسی ایک نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔

واضح رہے ن لیگ نے جے یو آئی کو 9 کی جگہ 10 مخصوص نشستیں ملنے پر عدالت میں درخواست دائرکی ہے،عدالت نے اس درخواست پر الیکشن کمیشن کو 10 روز کے اندر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔