شہریوں پر حملے ملکی اتحاد، امن کیخلاف اعلان جنگ، ہم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے: سرفراز بگٹی

شہریوں پر حملے ملکی اتحاد،  امن کیخلاف اعلان جنگ، ہم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے: سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ معصوم اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ایک ناقابلِ معافی جرم ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ اس حملے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ تلافی قومی نقصان ہے جس پر پوری قوم سوگوار ہے۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی دہشتگرد تنظیمیں پہلے شناخت کی بنیاد پر حملے کرتی رہی ہیں مگر اب وہ اندھا دھند عام شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں جس سے یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ یہ دہشت گردی پاکستانی شہریوں کے خلاف ہے، انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ یہ حملے دراصل پاکستان کے اتحاد، سالمیت اور امن کے خلاف اعلانِ جنگ ہیں جنہیں ہم ہر قیمت پر ناکام بنائیں گے۔

سرفراز بگٹی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔