بارشی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے: مریم نواز

Published On 17 July,2025 07:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بارشی پانی میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز جاری ہیں، ایئرلفٹ سے بھی شہریوں کو بچایا جا رہا ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ اطمینان بخش بات ہے کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، انتظامیہ اور ریسکیو ٹیموں کو شاباش اسی طرح محنت جاری رکھیں۔