پنجاب حکومت نے والڈ سٹی سے متعلق بڑی رقم کی منظوری دیدی

Published On 21 July,2025 06:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، والڈ سٹی سے متعلق خطیر رقم کی منظوری دے دی۔

والڈ سٹی میں زیر زمین بجلی اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی بہتری اور بحالی کےلئے 6 ارب 92 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے، والڈ سٹی کے اندر مختلف بلڈنگز کے سامنے کے حصوں کی بحالی و مرمت کیلئے 3 ارب 9 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

حکومت نے والڈ سٹی کی تاریخی عمارتوں، حویلیوں اور دیگر تفریحی مقامات کی بحالی و تعمیر و مرمت کے لیے۔5 ارب 10 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کر لیے۔

والڈ سٹی میں سیوریج ، ڈرینج، واٹرسپلائی اور گلیوں کی بہتری و بحالی کی لئے 5 ارب 65 کروڑ روپے کے فنڈز منظور کئے گئے۔

ڈیٹا سینٹر کے قیام کیلئے 1 ارب 33 کروڑ روپے، سرگودھا میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی فیزیبلٹی سٹڈی کےلئے 20 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 29 ارب 24 کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دی گئی، فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے رواں سال کے نویں اجلاس میں دی گئی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، اجلاس میں سی ایم پنجاب سکول میل پروگرام کے لئے 6 ارب 92 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی رفاقت علی نے شرکت کی، چیف اکانومسٹ مسعود انور، ممبران پی اینڈ ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔