اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں امیر عالمی مجلس ختم نبوت مولانا اللہ وسایا اور مولانا عزیز الرحمان ثانی بھی موجود تھے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں مسئلہ ناموس رسالت سمیت دیگر امور زیر غور آئے، ملاقات میں دیگر باہمی دلچسپی کے امور بھی زیر غور آئے۔