پنجاب بھر میں سیف سٹی کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کا فیصلہ

Published On 25 July,2025 05:04 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت پورے پنجاب میں سیف سٹی کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری بلدیات نے تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کو ہدایات جاری کر دیں، ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں سیف سٹی میں مستقل طور پر اپنے نمائندے تعینات کریں گی۔

پنجاب بھر میں سیف سٹی کیمروں کے ذریعے صفائی نہ ہونے والے علاقوں کی نشاندہی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر تمام اضلاع میں صفائی مانیٹرنگ تیز کر دی گئی ہے، ویسٹ مینجمنٹ نمائندے سیف سٹی مراکز میں 24/7 تعینات رہیں گے۔