مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کیس: آئی جی و دیگر فریقین کو کارروائی سے روک دیا گیا

مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کیس: آئی جی و دیگر فریقین کو کارروائی سے روک دیا گیا

درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار کو مکمل ریلیف نہیں دیا جا سکتا تاہم تحفظ فراہم کرنا ضروری ہے۔

بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی اقدام سے روکنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔