عبداللطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Published On 29 July,2025 07:14 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے ون کے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کو نااہل قرار دے دیا۔

ای سی پی ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال سے عبداللطیف چترالی کی نشست کو خالی قرار دے دیا، انہیں نو مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا، فیصلے میں بتایا گیا کہ عبداللطیف چترالی کو انسداد دہشت گردی عدالت سے 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے،الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کو آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت نااہل کیا۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن نے آج عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے کی تھی، جس کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئین کے مطابق دوسال سے زائد سزا پرممبر اسمبلی نااہل ہوگا۔