لاہور:(دنیا نیوز) لاہور میں ضمنی الیکشن کا میدان سجنے کو تیار ہے۔
الیکشن کمیشن نے میاں اظہر کے حلقے میں ضمنی الیکشن کے لیے شیڈول جاری کر دیا، این اے 129 میں ضمنی الیکشن کا میدان 18ستمبر کو سجے گا، 6اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
واضح رہے اس حلقے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے میاں اظہر کی جگہ ان کے بیٹے حماد اظہر کو میدان میں اتارے کا عندیہ دیا ہے جب کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن لڑنے کا اشارہ دے دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کا کسی بھی امیدوار کے متعلق کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔