سی ایس ایس 2026، امتحانات کے شیڈول کا اعلان

Published On 04 August,2025 09:48 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کے تحت مقابلے کے امتحانات کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔

موقر قومی اخبارکی رپورٹ کے مطابق جاری کردہ ایڈوانس پبلک نوٹس کے مطابق دو مراحل میں امتحانات کا انعقاد کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں ایم سی کیو پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ لیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں تحریری امتحان لیا جائے گا، ایم پی ٹی کے لیے آن لائن درخواستوں کا عوامی نوٹس 10 اگست 2025 بروز اتوار کو جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق درخواستیں 11 سے 25 اگست 2025 تک وصول کی جائیں گی، ایم سی کیو پر مبنی ٹیسٹ کا انعقاد 9 نومبر 2025 بروز اتوار کو ہو گا۔