مون سون بارشیں: 26 جون سے 5 اگست تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری

Published On 05 August,2025 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مون سون بارشوں کے باعث 26 جون سے 5 اگست تک کے نقصانات کی تفصیلات جاری کر دی گئیں، 24 گھنٹے کے دوران مزید 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے اب تک مون سون کے دوران مجموعی طور پر 303 افراد جاں بحق، ملک بھر میں 727 زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 142 بچے، 104 مرد، 57 خواتین شامل ہیں، پنجاب میں سب سے زیادہ 164 افراد جاں بحق، 579 زخمی ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں 71 اموات، 86 زخمی، سندھ میں 28 افراد جاں بحق، 40 زخمی، بلوچستان میں 20 اموات، 4 زخمی ہوئے۔

بارشوں سے گلگت بلتستان میں 10 افراد جاں بحق، 5 زخمی، آزاد کشمیر میں 2 اموات ، 10 زخمی، اسلام آباد میں 8 افراد جاں بحق، 3 زخمی ہوئے۔

مجموعی طور پر اب تک 1 ہزار 685 گھروں کو نقصان پہنچا، 428 مویشی پانی میں بہہ گئے، بارشوں سے 652 کلومیٹر سڑکوں اور 105 پلوں کو نقصان پہنچا۔