عمران خان نے کہا کہ جو لوگ نااہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا: علیمہ خان

Published On 07 August,2025 03:19 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ کراچی، لاہور اور پشاور میں لوگ نکلے، ارکان اسمبلی نہیں آئے تو کوئی بات نہیں دوبارہ آئیں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عظمیٰ خان کی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کے پاکستان آنے کے بارے میں پوچھا ہے۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جو لوگ نا اہل ہوئے ان کی نشستوں پر کسی کو کھڑا نہیں کرنا۔