رواں ماہ معمول سے زیادہ بارشوں اور گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

Published On 08 August,2025 01:41 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کی اگست میں معمول سے زیادہ بارشوں اور گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں زیادہ بارشوں کا امکان ہے، بلوچستان کے چند علاقوں میں معمول سے زائد بارش متوقع ہیں، شمالی و مغربی پہاڑی علاقوں میں اگست میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔

جولائی میں پاکستان بھر میں 37 فیصد زائد بارشیں ہوئیں، پنجاب میں معمول سے 62 فیصد، گلگت بلتستان میں 45، بلوچستان میں 35 اور آزاد کشمیر میں 26 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔