بی ایل اے، مجید بریگیڈ کو دہشتگرد قرار دینے کا کریڈٹ فیلڈ مارشل، حکومت کا ہے: بگٹی

Published On 12 August,2025 02:33 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو امریکا کی جانب سے دہشت گرد قرار دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیے کے بعد امریکا کی جانب سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد قرار دیئے جانے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی مؤقف امریکا تک پہنچانے کا کریڈٹ حکومت اور فیلڈ مارشل کو جاتا ہے۔

سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے معصوموں کا خون بہایا، عام شہریوں کو جان سے مارنے کی اجازت کسی بھی مقصد کیلئے نہیں دی جاسکتی، دہشتگردی ایک جرم، کوئی بھی وضاحت شہریوں کا قتل جائز نہیں بنا سکتی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا۔