لاہور: (دنیا نیوز) سیلاب کے خدشے کے باعث پی ڈی ایم اے پنجاب نے فلڈ وارننگ جاری کر دی۔
دریائے چناب ا ور ملحقہ ندی نالوں میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ بڑھ گیا، کمشنر گوجرانوالہ، سرگودھا ، فیصل آباد، ملتان ڈویژن، جھنگ ، چنیوٹ اور حافظ آباد کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا۔
ریلیف کمشنر پنجاب نے تمام متعلقہ محکموں کو ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایت کردی، ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ایمرجنسی کنٹرول رومز میں سٹاف کو 24 گھنٹے الرٹ رکھا جائے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ عوام دریاؤں، نہروں اور ندی نالوں سے دور رہیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129پر رابطہ کریں۔