محکمہ موسمیات نے ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی

Published On 12 August,2025 05:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 14 سے 17 اگست تک مزید بارشوں اور تیز ہواؤں کا امکان ہے، 18 سے 21 اگست کشمیر، گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد میں بارش اور آندھی کا امکان ہے، بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں 18 سے 22 اگست تک بارش اور تیز ہوائیں متوقع ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔