راولپنڈی پولیس نے علیمہ اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا

Published On 12 August,2025 09:02 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور نورین خان کو تحویل میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب واقع ناکے سے حراست میں لیا، پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لے لیا۔

راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ 

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے رکھا تھا، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ جب تک بھائی سے ملاقات نہیں کروائی جاتی یہاں سے نہیں جائیں گے، عمران خان سے ملاقات کے لیے آئے تھے، ہمیں جیل سے 2 کلو میٹر دور روکا گیا۔