کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق 78 ویں جشن آزادی کے موقع پرنیشنل سٹیڈیم کراچی میں گرینڈ میوزکل کانسرٹ جاری ہے۔
گرینڈ میوزیکل کانسرٹ کا باقاعدہ افتتاح قومی ترانے سے کیا گیا، میوزیکل کانسرٹ میں معروف گلوکار راحت فتح علی خان، سجادعلی، حدیقہ کیانی، کیفی خلیل، لیرم بینڈ، ارسلان شیخ، ڈی جے ثقلین اور نتالیہ گل پرفارم کر رہے ہیں۔
کانسرٹ میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صدر آرٹس کونسل سمیت سیاسی، سماجی اور ثقافتی شخصیات بڑی تعداد میں شریک ہیں۔
کانسرٹ کے اختتام پر آتش بازی اور کیک بھی کاٹا جائے گا، معرکہ حق 78 ویں جشن آزادی منانے کیلئے کراچی کے عوام بھی بھرپور ملی جوش جذبے کے ساتھ کانسرٹ میں شریک ہیں۔