معرکہ حق میں شاندار فتح نے آزادی کے جشن میں نئی روح پھونک دی، تیاریاں عروج پر

Published On 12 August,2025 12:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) معرکہ حق میں شاندار فتح نے آزادی کے جشن میں نئی روح پھونک دی۔

ہر کوئی جشن آزادی کی تیاریوں میں مگن ہوگیا، آزادی کا جشن منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گھر، عمارتیں، شاہراہیں سبز لائٹس سے سج گئیں، شہریوں کا جوش و خروش دیدنی، جھنڈیوں، بیجز و دیگر آرائشی سامان کی خریداری بڑھ گئی۔

سکھر میں بینظیر بھٹو فلائی اوور بھی جگمگا اٹھا، سجاوٹ نے شہریوں کے دل موہ لیے، معرکہ حق اور آزادی کے جشن کے سلسلے میں گورنر ہاؤس کراچی میں رنگا رنگ تقریب ہوئی، میوزک کا تڑکا لگا، نامور گلوکار عاطف اسلم نے آواز کا جادو جگایا، گورنر سندھ بھی سروں پر جھوم اٹھے۔