پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر خطبات جمعہ میں یوم آزادی پر روشنی ڈالی جائیگی

Published On 07 August,2025 07:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر 8 اگست جمعۃ المبارک کو یوم آزادی کے موضوعات پر روشنی ڈالی جائے گی۔

علما و مشائخ خطبات جمعہ میں پاکستان کی آزادی و خود مختاری ، وحدت ، اتحاد ، معرکہ حق کی عظیم کامیابی کے عنوان پر خطاب کریں گے۔

چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے علماء و مشائخ اور خطباء سے اپیل کی ہے کہ وہ 8 اگست کے خطبات جمعہ میں معرکہ حق ، قومی وحدت و اتحاد، یکجہتی اور استحکام پاکستان کے عنوان پر بیان کریں۔

حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ علما کرام جمعۃ المبارک کی نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی و استحکام اور معاشی ترقی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔