پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی پر جواد احمد کی آواز میں ملی نغمہ جاری

Published On 11 August,2025 11:28 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔

اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں، نغمے کے بول قومی ترانے ’’پاک سر زمین شاد باد‘‘ کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔

یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے، نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔

یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بتا رہا ہے کہ معرکہ حق میں ملنے والی شاندار فتح قومی اتحاد کا ایک واضح ثبوت ہے، ملی نغمے کے ہر بول میں اتحاد اور پاک سر زمین سے محبت جھلکتی ہے۔