اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفا خواجہ آصف نے کہا کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پر پی ٹی آئی کا پر تشدد احتجاج روٹین بن گیا ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ تحریک انصاف نے کبھی دہشتگردی کی مذمت نہیں کی، اس سال فوج کے 700شہدا نے جان دی، پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے تعزیتی بیان نہیں دیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بڑھ کر نہیں، اول و آخر پاکستان ہے، اسد قیصر نے کہا تھا کے پی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران علیمہ خان مودی کے ساتھ ساز باز کا الزام عائد کرتی رہیں۔