دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس، تجاویز کا جائزہ لیا گیا

Published On 12 August,2025 06:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) دوست ممالک کیساتھ تعاون مضبوط بنانے کیلئے مشاورتی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دوست ممالک کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے کی تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی صدارت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی روابط کو مزید گہرا کرنے کے لیے مختلف اقدامات کی نشاندہی پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجلاس میں تجارت و سرمایہ کاری، تعلیم، صحت، رابطہ کاری، ثقافت اور زراعت سمیت متعدد شعبوں سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ تجارت، معاونین خصوصی طارق فاطمی اور طارق باجوہ شریک ہوئے۔

سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری ثقافت، سیکرٹری خوراک، خصوصی سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ وزارتوں و محکموں کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔