وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو

Published On 04 August,2025 02:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر دونوں جانب سے باہمی رابطوں میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 29 جولائی کو بھی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔