اسحاق ڈار کا آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ شیڈول

Published On 09 August,2025 03:55 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آئندہ ہفتے کے اختتام پر برطانیہ کا دورہ کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار کی برطانوی ہم منصب اور وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا سے ملاقاتیں ہوں گی جن میں پاک برطانیہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو ہو گی۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 17 اگست کو پاکستانی کمیونٹی کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔