اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا رابطہ، کثیرجہتی فورمز میں تعاون پر اظہار اطمینان

Published On 11 August,2025 07:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے رابطہ ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک بات چیت کی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا، فریقین نے کثیرجہتی فورمز میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آئندہ اقوام متحدہ اور او آئی سی کی سرگرمیوں کے لئے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق امور پر بھی مشاورت پر اتفاق کیا گیا۔