لاہور کے لبرٹی چوک میں آزادی کا عظیم الشان جشن، فائر ورکس کا شاندار مظاہرہ

Published On 14 August,2025 07:14 am

لاہور: (دنیا نیوز) لبرٹی چوک لاہور میں آزادی کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔

قومی پرچموں سے خوبصورت سجاوٹ کی گئی، میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، لبرٹی چوک پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، فائر ورکس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

راولپنڈی لیاقت باغ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے منظر حسین ہوگیا، تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، نامور گلوکار ابرار الحق نے سر بکھیرے۔