پشاور: (دنیا نیوز) کرنل شیر خان سٹیڈیم پشاور میں یوم آزادی کا جشن منایا گیا، بڑی تعداد میں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔
ملی نغموں نے ماحول گرما دیا، تقریب میں روایتی رباب، ڈانس اور موسیقی کا تڑکا لگایا گیا، کوئٹہ میں جشن آزادی اور معرکہ حق میں فتح کی مناسبت سے تقریب ہوئی، وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی و دیگر شریک ہوئے۔
سبی میں پاکستان زندہ باد ریلی کا شاندار انعقاد کیا گیا، قبائلی عمائدین، نوجوانوں، خواتین، بچوں اور بچیوں نے شرکت کی، 200 میٹر طویل پرچم لہرا کر حب الوطنی کا اظہار کیا گیا۔