پاکستان بنے 78 برس مکمل، 12 بجتے ہی شہر شہر جشن، آتشبازی کے شاندار مظاہرے

Published On 14 August,2025 01:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے۔

وطن عزیز کو آزاد ہوئے 78 برس مکمل ہوگئے، جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام کر دی گئی، قوم یوم آزادی بھر پور ملی جوش و جذبے سے منا رہی ہے، دنیا میڈیا گروپ کی جانب سے اہل وطن کو یوم آزادی مبارک۔

بارہ بجتے ہی شہر شہر جشن کا سماں، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے رہے، شہر شہر میں آج تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوگا، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب ہوگی، مزار اقبال پر بھی گارڈز تبدیلی کی تقریب کا انعقاد ہوگا۔

لاہور میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہوگی، وزیر اعلیٰ مریم نواز قومی پرچم لہرائیں گی۔