نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی

Published On 14 August,2025 09:14 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منائی گئی، ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے پرچم کشائی کی۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے زہراہتمام پاکستان کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منائی گئی، بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑآئچ نے ایک پروقار تقریب میں ہائی کمیشن کے چانسری لان میں قومی پرچم لہرایا۔

تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے، جبکہ ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے آزادی کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن کی تخلیق کے لئے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا، آزادی ایک عظیم نعمت اور خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے، اور آزادی ہمہ وقت دفاع کرنا ضروری ہے۔

یوم آزادی کی تقریب میں ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ نےشرکت کی۔