پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

Published On 14 August,2025 05:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے قوم کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں ون ڈے کپتان محمد رضوان، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کے ارکان نے حب الوطنی اور اتحاد کا پیغام دیا۔

محمد رضوان نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی جبکہ سلمان آغا نے شہریوں سے اپیل کی کہ ملک کو صاف ستھرا رکھیں۔

بابر اعظم نے اس دن کی تاریخی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’یاد رکھیں، آج ہی کے دن پاکستان کا قیام عمل میں آیا، یہ دن ہمیں ہماری پہچان دیتا ہے اور بطور قوم ہمیں متعین کرتا ہے۔‘‘

قوم نے یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا اور تحریکِ پاکستان کے مقاصد اور ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کے وژن سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔