اسلام آباد: (دنیا نیوز) گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں خریف سیزن کے دوران 41.8 ملین ایکڑ فٹ پانی کی ریکارڈ آمد ہوئی، تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد معمول سے 5.64 ملین ایکڑ فٹ زائد ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بلند درجہ حرارت سے برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ، گلیشیئل جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔