ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ، ریڈ الرٹ جاری

Published On 15 August,2025 09:42 pm

پشاور: (دنیا نیوز) ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

ترجمان ریسکیو1122 بلال احمد فیضی نے بتایا کہ صوبے کے سیلابی اضلاع میں ریسکیو آپریشن جاری ہے،ریسکیو ایمرجنسی سروسز کے تمام اہلکار اپنے سٹیشنز پر موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بارشوں، سیلاب کی تباہ کاریاں: ہلال احمر خیبرپختونخوا کا ایمرجنسی ریلیف سینٹر قائم

بلال احمد فیضی نے کہا کہ آپریشنل اہلکاروں کو ضرورت پڑنے پر متاثرہ اضلاع بھیجا جاسکتا ہے۔