کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر تلے کچلے جانے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
حادثہ خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری سے گزرنے والے واٹر ٹینکر نے راہ چلتے ارسلان کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچے کی لاش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور ملوث ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی شروع کردی۔