کراچی: 7 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 536 افراد جان کی بازی ہار گئے

Published On 10 August,2025 12:10 pm

کراچی: (سالک شاہ) شہر قائد میں رواں سال کے 7 ماہ کے دوران ٹریفک حادثات میں 536 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے سات ماہ کے دوران شہر قائد میں تیز رفتار گاڑیوں کی زد میں آکر 536 افراد جان سے گئے، اس عرصے میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی تعداد 51 رہی، جبکہ سڑک پر ہونے والے دیگر حادثات میں جاں بحق ہونے والے بچوں اور بچیوں کی تعداد 68 ہے۔

بسوں سے ہونے والے ٹریفک حادثات میں 25 افراد جان سے گئے، منی بسوں سے 11، کوچز سے 6، ٹریلرز سے 48، ٹرکوں سے 60 افراد جاں بحق ہوئے، جبکہ ڈمپرز کی زد میں آ کر 20، واٹر ٹینکرز سے 44، آئل ٹینکر سے 6 افراد مارے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سوزوکی پک اپ سے 15، جیپ سے 5، کار سے 58 افراد جاں بحق ہوئے، موٹرسائیکل رکشہ کی ٹکر سے 12، موٹر سائیکل سے 88 اور نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے 103 افراد جان سے گئے۔

ٹریفک حادثات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والوں میں موٹر سائیکل سوار تھے، دوسرے نمبر پر پیدل چلنے والے اور تیسرے نمبر پر دیگر گاڑیوں کے سوار شامل تھے، حادثات میں سب سے زیادہ 274 موٹر سائیکل سوار، پیدل چلنے والے 179 افراد جبکہ دیگر سواریوں کے 83 افراد جاں بحق ہوئے۔

اعدادو شمار کے مطابق ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ٹریفک حادثات میں 44 افراد جاں بحق ہوئے، ڈسٹرکٹ سٹی میں 3، ڈسٹرکٹ سینٹرل میں 75، ڈسٹرکٹ ایسٹ میں 52، ڈسٹرکٹ کورنگی میں 52 افراد جان سے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ ویسٹ کیماڑی میں 136 اور ڈسٹرکٹ ملیر میں ٹریفک حادثات میں 174 افراد جان کی بازی ہار گئے۔