چکوال: (ویب ڈیسک) چکوال میں 3 موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 2 نوجوان جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہو گئے۔
سیدن شاہ روڈ پر موضع بھلہ کے قریب حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 22 سالہ محمد علی اور 22 سالہ کامران کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق موضع بھلہ سے بتایا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کا تعلق بھی اسی گاؤں سے بتایا گیا ہے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔