کراچی میں ٹریفک حادثات: خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

Published On 31 July,2025 05:03 am

کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں ٹریفک حادثات میں کم عمر لڑکے سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں بیوی جاں بحق جبکہ شوہر زخمی ہوگیا، اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی شناخت 45 سالہ بے نظیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کے زخمی شوہر 50 سالہ علی شیر کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کورنگی صنعتی ایریا میں چمڑا چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے، متوفی کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال کر دیا گیا، متوفی کی شناخت 18 سالہ جہانزیب کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 2 نوجوان 17 سالہ عبدالصمد اور 18 سالہ دیان ولد پرویز گل جو کہ سگے بھائی ہیں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی راہگیر تھا جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا، فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی گتی ہے، پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کردی۔