وزیرآباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار کار بے قابو ہوکر راہگیروں پر چڑھ دوڑی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ جی تی روڈ پر کوٹ حضری کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر ہوکر ڈیوائیڈر لائن کے اوپر سے دوسری جانب جا گری، حادثے میں کار نے سڑک کنارے کھڑی 18 سالہ لڑکی اور موٹرسائیکل کو بھی بری طرح کچل ڈالا۔
حادثے میں 18 سالہ لڑکی اور موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان موقع پر دم توڑ گئے، جاں بحق افراد کی لاشوں کو سول ہسپتال وزیرآباد منتقل کردیا گیا۔