فیروزوالا: (دنیا نیوز) تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک حادثہ قلعہ ستار شاہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار دو افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔