بہاولنگر: (دنیا نیوز) تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل 2 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ۔
افسوسناک حادثہ ڈونگہ بونگہ میں رسول پورہ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار وین نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر کمسن بچی موقع پر دم توڑ گئی جبکہ باپ 4 سالہ بیٹے سمیت شدید زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچی کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے وین کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔