کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 6 افراد جاں بحق

Published On 20 July,2025 09:07 am

ٹھٹھہ: (دنیا نیوز) کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس ٹھٹھہ کے قریب کھائی میں گر گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق قومی شاہراہ درسگاہ محمد علی کے مقام پر بس تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کینجھر جھیل پکنک منانے جا رہے تھے، تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے ہے۔

ادھر خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوگئے، کوچ کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی، حادثہ بارش میں تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔