فیروزوالا: (دنیا نیوز) کرین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
افسوسناک واقعہ کوٹ عبدالمالک کے قریب شیخوپورہ روڈ پر پیش آیا جہاں موڑ کاٹتے ہوئے کرین نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت نواز اور عنایت کے ناموں سے ہوئی جو نظام پورہ کوٹ عبدالمالک سے ہوئی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو پولیس کے حوالے کردیا گیا۔