لاہور: (دنیا نیوز) گوالمنڈی میں مکان کی چھت گرگئی۔
بالائی منزل کی چھت گرنے سے دو بچے اور چار افراد ملبے تلے دب گئے، بالائی منزل لکڑی سے بنی ہوئی تھی، بارش کی وجہ سے خستہ حال ہوئی اور گرگئی، اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے تمام افراد کو بحفاظت ملبے کے نیچے سے نکال لیا۔
ریسکیوحکام کے مطابق چھت گرنے کے واقعہ میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، عمارت سے باہر نکالے گئے تمام افراد بالکل ٹھیک ہیں۔