کراچی میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

Published On 15 July,2025 03:31 am

کراچی: (ویب ڈیسک) کراچی میں ٹرین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹرین کی ٹکر سے حادثہ ایئر پورٹ سٹار گیٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر پیش آیا ہے جبکہ متوفی کی شناخت 25 سالہ نعمان کے نام سے کی گئی۔

حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی۔