کراچی: (ویب ڈیسک) شہر قائد میں کار سواروں نے 2 موٹرسائیکل سواروں کو کچل کر مار دیا۔
پہلا حادثہ بلدیہ سعید آباد تھانہ موچکو کی حدود میں پیش آیا، کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص شناخت 40 سالہ غفور کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد کار سوار فرار ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق فرار کار سوار شخص کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق شخص کی لاش سول ہسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسرا حادثہ کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے عمران نامی شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔