تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے میں ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

Published On 12 July,2025 04:34 am

تاندلیانوالہ: (دنیا نیوز) تاندلیانوالہ میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تاندلیانوالہ میں دو گاڑیوں میں تصادم تیز رفتاری کے باعث ہوا، حادثے میں 3 افراد شدید زخمی بھی ہوئے، اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔